تیل دار اجناس کی کاشت کے اہداف حاصل کئے جائیں گے: سیکرٹری زراعت
لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے صوبہ بھر میں کئی انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں ،تیل دار اجناس کی کاشت کے اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے گا ۔ اسی طرح زیتون کے 20لاکھ پودوں کی مفت فراہمی کے منصوبہ پر بھی تیزی سے عمل ہورہاہے ، تیل دارا جناس کو فروغ دینے کی مہم صوبہ بھر میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان انقلابی منصوبوں سے خوردنی تیل کی درآمد پر ہونے والے اخراجات میں کمی ہوگی اورکسان خوشحال ہوگا۔