اوور بلنگ کے خاتمے کے لیئے شروع کی گئی نئی اےس اےم اےس سروس کے کے تحت اب تک لیسکو ریجن میں سولہ لاکھ سے زائد صارفین کے موبائل نمبر رجسٹر کئے جاچکے ہیں چیف ایگزیکٹو
لاہور+فیروز والہ (نیوزرپورٹر+نامہ نگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ کے خاتمے کے لیئے شروع کی گئی نئی اےس اےم اےس سروس کے کے تحت اب تک لیسکو ریجن میں سولہ لاکھ سے زائد صارفین کے موبائل نمبر رجسٹر کئے جاچکے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے ےہ بات بہترےن کارکردگی دکھانے والے مےٹر رےڈرز کو انعامات اور سرٹےفےکےٹس دےنے سے متعلق تقریب میں کی ۔ لےسکو ترجمان کے اعلامےے کے مطابق لیسکو چیف نے میٹر ریڈرز کو د سمبر کے مہےنے مےں 100فیصد موبائل نمبر کی رجسٹرےشن کے ساتھ درست فیڈر کوڈ کے اندراج کا بھی ہدف دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ میٹر ریڈر پہلے بیج کی ریڈنگ کے ساتھ ہی درست فیڈر کوڈ کا بھی اندراج کریں چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے نوے فیصد سے زائد نتائج کے حامل میٹر ریڈرز کو پندرہ ہزار روپے جبکہ نوے فیصد سے کم کو دس ہزار روپے نقد انعام اور سرٹےفےکےٹس دئیے۔ چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے لیسکو صارفین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنا یا گھر کے سربراہ کا موبائل نمبر لیسکو کے متعلقہ میٹر ریڈنگ سٹاف کے طلب کرنے پر رجسٹر کروائیں اور میٹر ریڈنگ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اپنے علاقعے میں شیڈول لوڈ شیڈنگ کی معلومات بذریعہ ایس ایم ایس اپنے موبائل فون پر حاصل کریں۔ایس ای لیسکو فرسٹ فرسٹ سرکل فواد احمد نے سب ڈویژنل لیسکو فیروز والا سرکل میں کھلی کچہری لگائی صارفین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے کھلی کچہری کے موقع پر ایکسیئن لیسکو سرکل فیروز والا ڈویژنل فیاض احمد چوھری اور ایس ڈی اوز صاحبان کے علاووہ اہلکار موجود تھے۔