انٹیرئیرز پاکستان نمائش میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے: کاشف سلیم
لاہور (کامرس رپورٹر ) آئندہ ہونے والی انٹیرئیرز پاکستان نمائش میں فرنیچر ساز غیر ملکی اداروں اور سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ تین روزہ نمائش 15 دسمبر سے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہی ہے۔ یہ بات پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتائی جس میں خواجہ مقبول الہی، شہزاد یوسف مغل، شہباز اسلم اور رضوان احمد نے شرکت کی۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نمائش میں حصہ لینے کیلئے 100 سے زائد مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں اپنی شرکت کی تصدیق کر چکی ہیں اور ان کمپنیوں نے اپنے سٹالز بھی بک کرا لئے ہیں۔ اجلاس کے دوران کاشف اشفاق نے شرکاءکو بتایا کہ پی ایف سی عوام کو اس بات کی طرف مائل کرنے کیلئے کوشاں ہے کہ وہ ہاتھ کی کنندہ کاری اور ہاتھ سے بنے پائیدار اور سستے فرنیچر کے قدر دان بنیں اور اس فرنیچر کی خریداری کریں۔
رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم کے چھوٹے بھائی محمد جاوید انجم انتقال کرگئے
لاہور (خبرنگار) مسلم لےگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم کے چھوٹے بھائی محمد جاوید انجم علالت کے بعد انتقال کرگئے ، وزیر اعلیٰ شہبازشرےف رانا محمد اقبال خاں ، ڈپٹی سپےکر شیر علی خان گورچانی، رانا ثنا اللہ اور دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،مرحوم کی نمازہ جنازہ چک نمبر188رب نلے والا میں ادا کی گئی ،جس میں اراکین اسمبلی، انتظامےہ کے اعلی افسران، عزیز واقارب کے علاوہ اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔