بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے: طاہر جاوید
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے زیادہ سہولیات یقینی بنائے ۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید ، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ بیرون ملک سے ترسیلات میں اضافہ خوش آئند ہے، اس کو پیداواری شعبوں میں استعمال کرکے معیشت کو تیزی سے ترقی دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرے تو آئندہ چند سالوں میں ترسیلات کا حجم 40ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو توانائی، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے۔