رشوت کے 3 لاکھ روپے واپس نہ کرنے پر تھانیدار پر فرد جرم عائد
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے رشوت کے 3 لاکھ روپے واپس نہ کرنے والے تھانیدار پر فرد جرم عائد کر دی۔ مدعی مقدمہ لیاقت کا کہنا تھا کہ ملزم اے ایس آئی الطاف نے مقدمہ خارج کروانے کے لیے 10 لاکھ روپے رشوت لی۔لیکن مقدمہ خارج نہیں ہوا جس پر اس نے 7لاکھ ہزار واپس کر دئیے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے ایس ایس پی آپریشن کے ساتھ تعیناتی کے دوران مقدمہ خارج کرنے کے لیے پیسے لئے تھے۔ سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔