لڑکی کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم 15 دسمبر تک ایف آئی اے کے حوالے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کا فیس بک اکاونٹ ہیک کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو15 دسمبر تک ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم عدیل کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا اکاونٹ ہیک کیا اور مدعیہ کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کیلئے بلیک میل بھی کرتا رہا، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا جا چکا ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے مزید متنازع ڈیٹا اپنے کمپیوٹر میں رکھنے کا انکشاف کیا ہے لہٰذا ملزم کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزم کو 15 دسمبر تک ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ۔