خانیوال: خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بیٹوں کی پیدائش
خانیوال (خبرنگار) شادی کے سات سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت چار بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔ چک 106/15L کے انوار کی سات سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن اس کے ہاں اس دوران کوئی اولاد نہ ہوئی تھی۔ چاروں بیٹوں کی پیدائش کی خبر سن کر اسکے والد اور پورے گھر والے خوشی سے جھوم اٹھے اور شکرانے کے نفل ادا کئے۔ڈاکٹر کے مطابق چاروں بچے صحتمند ہیں ۔
4 بچوں کی پیدائش