’’حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں ہی وہ سب سے پہلا شخص ہوں گا جسے روزِ محشر سجدہ کرنے کی اجازت دی جائے گی اورمیں ہی ہوں گا جسے سب سے پہلے سر اٹھانے کی اجازت ہوگی۔ سومیں اپنے سامنے دیکھوں گا اوراپنی امت کو دوسری امتوں کے درمیان پہچان بھی لوں گا۔
اسی طرح اپنے پیچھے اوراپنی دا ہنی طرف بھی انہیں دیکھ کر پہچان لوں گا۔ ایک شخص نے عرض کیا :یا رسول اللہ ! آپ اپنی امت کو دسری امتوں کے درمیان کیسے پہچانیں گے جبکہ اس وقت حضرت نوح علیہ السلام کی امت سے لے کر آپ کی امت تک کے لوگ ہوں گے؟حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا:
ان کے اعضاء وضو کے اثر سے چمک رہے ہوں گے اوران کے سوا کسی اور (امت)کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا اور میںانہیں پہچان لوں گاکہ ان کا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اورانہیں پہچان لوں گا کہ ان کے آگے ان کی اولاد دوڑتی ہوگی۔‘‘(مسند احمد،مستدرک حاکم)
’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ میری امت کو (یا فرمایا:اُمتِ محمد یہ کو)کبھی گمراہی پر جمع نہیں فرمائے گا اورجماعت پر اللہ تعالیٰ (کی حفاظت)کا ہاتھ ہے اورجو شخص جماعت سے جدا ہوا وہ آگ کی طرف جداہوا۔‘‘ (ترمذی،مستدرک حاکم)
’’حضرت ابو مالک اشعر ی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں تین آفتوں سے بچا لیا:۱)تمہارا نبی تمہارے لیے ایسی دعائے ضررنہ کرے گا کہ تم ہلاک ہوجائو۔ ۲) اہلِ باطل اہلِ حق پر (کلیتاً)غالب نہ ہوں گے۔۳) تم گمراہی پر جمع نہیں ہوگے۔‘‘ (ابودائود)
’’حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء اُحد پر آٹھ سال بعد (دوبارہ )اس طرح نماز پڑھی گویا زندوں اورمُردوں کو الوداع کہہ رہے ہوں۔
پھرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جلوہ افروز ہوئے اورفرمایا:میں تمہارا پیش رَو ہوں ،میں تمہارے اُوپر گواہ ہوں،ہماری ملاقات کی جگہ حوضِ کوثر ہے اورمیں اس جگہ سے حوضِ کوثر کو دیکھ رہا ہوں اورمجھے تمہارے متعلق اس بات کا توڈر ہی نہیں ہے کہ تم شرک میں مبتلا ہوجائو گے بلکہ تمہارے متعلق مجھے دنیا داری کی محبت مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ حضرت عقبہ فرماتے ہیں کہ یہ میرا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری دیدار تھا۔‘‘
(صحیح بخاری،صحیح مسلم،بیہقی)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38