سورج سے 80کروڑ گنا بڑا سیارہ دریافت
نیویارک (نیٹ نیوز) یوں تو اب تک ماہرین فلکیات و سائنسدان متعدد ایسے سیارے دریافت کر چکے ہیں جن کی جسامت کا اندازہ لگاتے ہی یہ دنیا بہت چھوٹی لگنے لگتی ہے تاہم اب مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم نے پہلی بار سورج سے 80کروڑ گنا بڑا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سائنس جرنل میں شائع رپورٹ میں ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے ایک ایسا بلیک ہول دریافت کیا ہے جو سائز میں بہت بڑا اور فاصلے کے لحاظ سے ہم سے بہت دور واقع ہے۔ اس دریافت کے بارے میں سائنسدان آج سے پہلے کچھ بھی نہیں جانتے تھے، اس کے سائز کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس بلیک ہول کی کمیت ہمارے سورج سے 800 ملین گنا زیادہ ہے۔ فلکیات اور سائنس کے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بلیک ہول کائنات کے آغاز کے فوری بعد ہی اتنا بڑا سائز اختیار کر گیا تھا۔
سیارہ