دہشت گردی کا خطرہ: پاکستان میں امریکی شہری محتاط رہیں: محکمہ خارجہ کی وارننگ
واشنگٹن (آن لائن) دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر نہ کریں اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ کوئٹہ‘ گوادر اور لاہور میں تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بعض دہشت گرد اور جرائم پیشہ گروپ تاوان کیلئے شہریوں کو اغوا کر لیتے ہیں۔
وارننگ