تمام چالوں کے باوجود میاں نوازشریف کو سیاست سے آؤٹ نہیں کیا جا سکتا
خانیوال(خبرنگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنمامیونسپل کمیٹی خانیوال کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں نے کہاکہ عوامی حمایت وتائید سے محروم دھرنا گرو پ اور دیگر سارے مل کر بھی صفرجمع صفر ہیں عوام ان کی حقیقت جان چکے ہیں ۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ214میں معززین علاقہ اورکار کنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ میاںنوازشریف کو سیا ست سے آئوٹ کرنے کی تمام سازشوں میں ناکامی کے بعدمیاںنوازشریف کے ووٹ بنک کوتقسیم کرنے اورغیرفطری نئے نئے اتحا د بنائے جارہے ہیں ان تمام چالوںاورحربوں کے باوجود میاںنوازشریف کو سیاست سے آئوٹ نہیں کیاجاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ تعمیروترقی کے عمل کوسبوتاژ کرنے والوںکاقوم ووٹ کے ذریعے محاسبہ کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ کارکن آئندہ الیکشن کی بھرپور تیار کریں خانیوال مسلم لیگ(ن) کاگڑھ ہے اسے مزید مضبوط بنائیں گے۔