تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: خواجہ شفیق
ملتان (نمائندہ خصوصی) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران اور سرپرست اعلیٰ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان خواجہ محمد شفیق، صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ٹیکسز اور مقامی مسائل کے حل کے لئے جیل کی صعوبتیں اور تشدد برداشت کیا مگر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران جنوبی بائی پاس بوسن روڈ سیداں والا بائی پاس کی جانب سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر انجمن تاجراں سیداں والا بائی پاس رانا عبدالرحمن، جنرل سیکرٹری رانا وقاص نے تاجر برادری کے لئے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا اعلان کیا۔ تقریب سے عزیز الرحمن انصاری، عاصم شریف بٹ، اسلم سعید بٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ چودھری حبیب الرحمن، حافظ جمشید، مرزا فرخ بیگ، رانا صداقت، حاجی صادق، محمد جاوید، عدنان احمد، ارسلان احمد، رانا کامران، فیاض زرگر، اللہ رکھا، اللہ ڈتہ، محمد ندیم، رانا عمیر، رانا حمید، محمد غفور، محمد ناصر، محمد مظہر، محمد فہد، رانا ہمایوں، محمد کاشف، محمد قمر، سلیم ارائیں، غلام مصطفیٰ، محمد ناصر، محمد عارف، عمران زرگر، محمد شعیب اور ملک ارسلان بھی موجود تھے۔