کوٹ ادو و نواح میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز کی بھرمار‘ زائد المیعاد ادویات کی فروخت جاری
کوٹ ادو(خبر نگار) تحصیل کوٹ ادو وگردونواح میں ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے ماہ وار منتھلی مقرر کر کے بغیر لائسنس کے کتنے ہی میڈیکل اسٹور والوں کو چلانے کی کھلی اجازت دی ہوئی ہے جبکہ ان سٹوروں پر نشہ آور گولیاں اور انجیکشن، لوکل کمپنیوں کی دوائیاں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں، غیر قانونی طور طریقے سے چلنے والے میڈیکل اسٹور سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں دن رات لگے ہوئے ہیں،شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تحصیل بھرمیں منتھلی پر چلنے والے تمام میڈیکل اسٹوروں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔