خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کے تین آئل ٹینکرز پٹڑی سے اتر گئے
خانیوال (خبرنگار) کراچی سے لاہور تیل لے کر جانے والی مال گاڑی کے تین آئل ٹینکر خانیوال ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئے تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور تیل لے کر جانے والی مال گاڑی جب خانیوال اسٹیشن پر پہنچی تو اس مال گاڑی کے تین آئل ٹینکر پٹڑی سے اتر گئے پٹڑی سے آئل ٹینکر اترنے کے بعد الٹنے سے بال بال بچ گئے اگر ٹینکر ریلوے اسٹیشن پر الٹ جاتے تو تیل بہہ جانے سے بہت زیادہ نقصان ہو سکتا تھا مال گاڑی کے تین آئل ٹینکر پٹڑی سے اترنے کے بعد ریلوے کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے 5گھنٹے کی کوشش کی بعد اترنے والے تین آئل ٹینکر کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھایا گیا آئل ٹینکر پٹڑی سے اترنے کی ایک انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جو کہ ذمہ دار وں کا تعین کرے گی ۔
آئل ٹینکر