حکومت پنجاب کا صوبہ بھر کے بلدیاتی حکام کو کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ
خانیوال (خبرنگار) حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے منتخب ممبران کو شناختی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ سیریل نمبرز کے ساتھ جاری کئے جائیں گے شناختی کارڈز کی تیاری کے سلسلہ میں منتخب ممبروں کی تصاویر، قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے چیف آفیسر میٹروپولیٹن، میونسپل کارپوریشنز، ضلع کونسلرز اور میونسپل کمیٹیز کو مراسلے جاری کردئیے گئے ہیں مذکورہ کارڈ صرف ایک دفعہ جاری کیا جائیگا۔