ساہوکا و نواح میں تجاوزات کی بھرمار‘ راہگیروں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا
ساہوکا(نامہ نگار)ساہوکا ،جملیرا اڈا،دیوان صاحب اوربوریوالا میں سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ہے جس سے ٹریفک نظام تباہ ہو چکا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے لوگوں کا بازاروں سے پیدل چلنا محال ہو گیا ہے دکانداروں نے بازار میں دکانوں کے سامنے پھٹے اور ریڑھیاں لگوا لیں اسکے علاوہ موٹر سائیکل رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹ نے بھی بازاروں میں اڈے بنا رکھے ہیں مین بازاروں میں بچیوں کے سکولوں کے ارد گرد تجاوزات کی اس قدر بھرمار ہے کہ بچیوں کا سکول آنا جانا بھی محال ہو چکا ہے انتظامیہ نے صورت حال پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان ڈویژن سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔