بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا فیصلہ‘ اسلام دشمنی کا مظاہرہ ہے
خانیوال(خبرنگار) انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدر شیخ محمداخلاق نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی صدرکے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر نے انتہاء پسندی کامظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کے امن کی کوششوں کو ملیامیٹ کردیاہے عالم اسلا م کے جذبات مجروح کر کے امریکی صدر نے اسلام دشمنی کامظاہرہ کیا ہے۔انہوںنے فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے کہا کہ عالم اسلام اورامت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ کالائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد کی طا قت سے ان سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتاہے۔