ڈاکٹر شان عالم انتقال کر گئے‘ سوئم آج ہو گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی کے سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شان عالم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب‘ دوست احباب اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سوئم آج بروز اتوار بعد نماز ظہر مرحوم کی رہائشگاہ واقع ملیر 15 میں نعیم اسپتال ڈاکٹرز کلینک کے قریب ہو گا۔
شان عالم/ انتقال