سندھ دھرتی پر غیروں کی آبادکاری برداشت نہیں کریں گے، قادر مگسی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی ودیگرنے کہا ہے کہ سندھ میں غیر قانونی پناہ گزینوں کو شناختی کارڈ کا اجراکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔سندھ یونائیڈ پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید زین شاہ سے ترقی پسند ہاوس میں ملاقات کے دوران قادر مگسی نے کہا کہ موجودہ حکمراں غیرقانونی آبادکاری کوروکنے کیلئے سنجیدہ نہیں،سندھ کے عوام کواپنی دھرتی پر غیروں کی آباد کاری برداشت نہیں، سندھ کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی پناہ گزینوں کو شناختی کارڈ جاری کر کے اپنا ووٹ بینک بڑھانا چاہتی ہے جو سندھ سے غداری کے مترادف ہے۔
قادر مگسی