ایم کیو ایم پاکستان قومی دھارے کی سیاست کررہی ہے، وزیر اطلاعات
کراچی( وقائع نگار) سندھ کے وزیراطلاعات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سب کو پتہ چل گیا کہ شادی ہال او رپلازے کس کے ہیں رفاہی پلاٹوں کو خالی کرانے کا کام جاری ہے پہلے لوگ اسٹے آرڈر لے لیتے تھے اب سپریم کورٹ کے احکاما ت واضح ہیں ۔ وہ ڈائو یونیورسٹی کے تحت محفل نعت میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان قومی دھارے کی سیاست کررہی ہے۔ مصطفی کمال کی پارٹی کس نے بنائی سب کو پتہ ہے۔
ناصر شاہ