انور بھٹی میموریل نے آغا ینگسٹر جونیئرز کو 80 رنز سے ہرا دیا‘ سلمان کی سنچری
ملتان(سپورٹس رپورٹر)دوستانہ کرکٹ میچ میں انور بھٹی میموریل کلب نے آغا ینگسٹر جونئیرکلب کو 80 رنز سے شکست دیدی۔انوربھٹی میموریل نے 250 رنزبنائے۔سلمان احمد 110،زین 51 ،کاشف فرید 38 اور سہیل نے 25 رنزبنائے۔ولید 3 اور عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔آغاینگسٹر جونئیر کی ٹیم 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔شبر خان 50 ،ذوہیب 41 اور عرفان نے 36 رنزبنائے۔کاشف فرید 4،احمد فواد اور حافظ شعیب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔سلمان احمد مین آف دی میچ قرار پائے۔