ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ نشتر نے الشجاع کلب کو ہرا دیا
ملتان (خاتون رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ ملتان قاسم پور گرائونڈ میں نشتر فٹبال کلب اور الشجاع فٹبال کلب شجاع آباد کے درمیان کھیلا گیا جو نشتر فٹبال کلب نے 1-0 سے میچ جیت لیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل ڈیی ایف اے حاجی جان محمد تھے اس موقع پر عابد حسین، محمد ساجد، رانا مشتاق، نوید اکرم، عارف محمود، چودھری منظور، چودھری ثاقب علی بھی موجود تھے۔