افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا
شارجہ(آئی این پی ) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے 138 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے کم بیک کیا اور 51 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ فیصلہ کن ون ڈے میچ دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔