عبدالحفیظ میموریل نے جناح کلب کو 2 رنز سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) دوستانہ کرکٹ میچ میں عبدالحفیظ میموریل نے جناح کلب کو 2 رنز سے شکست دیدی۔ عبدالحفیظ میموریل نے 5 وکٹوں پر227 رنز بنائے۔ بلال 70، سجاد خان 59 اور عرفان نے 26 جبکہ عمران نے 20 رنز بنائے۔ جناح کلب 225 رنز بنا سکی۔ شفیق77 اور شہزاد نے 50 رنز بنائے۔ جان محمد خان نے 4وکٹیں حاصل کیں۔، رانا عبدالرؤف 2، سجاد اور ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ سجاد خان قرار پائے۔