بلوچستان، 313 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھاریے میں شامل ہو گئے
کوئٹہ/ سبی( این این آئی/ شہباز گورگیج)بلوچستان میں سیکڑوں علیحدگی پسند باغیوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔تفصیلات کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں کے 313 فراری جنگجو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کے سامنے فراریوں نے ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے فراریوں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے بھی دیے گئے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرنڈر کرنیوالوں کو مزید مراعات دینے کا بھی اعلان کیا۔تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم نے بھی شرکت کی۔ حکام کے مطابق سرنڈر کرنے والوں میں 21کمانڈرز سمیت 313 سے زائد فراری شامل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں ہتھیاروں سے نہیں، ہمارے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کے واپس آنے پرخوشی ہے ٗچند لوگ آپ کو کچھ ٹکوں کی خاطر استعمال کررہے ہیں اور خود باہر بیٹھ کر عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں، میں آپ کیساتھ ہوں امید ہے کہ مزید بھٹکے ہوئے لوگ بھی قومی دھارے میں شامل ہوجائیں گے۔قبل ازیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی کی نام نہاد تحریک کو ناکام بنادیا گیا ہے، ہم نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی اداروں کو وژن دیا جس پر عملدرآمد سے آج ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں میں جانے والے واپس قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔ جو لوگ نام نہاد آزادی کا نعرہ لگا کر نیٹو کے ٹینکوں پر بیٹھ کر آنے کی بات کر تے تھے وہ آج کمر شل فلائٹ کے ذریعے واپس آرہے ہیں ،چند ٹکوں پر بکنے والے براہمداغ ، حر بیار اور دوسرے لوگ بلوچستان کے معصوم لوگوں کو ایند ھن کے طور پر استعما ل کر رہے ہیں اور خود یورپ ،سوئزرلینڈ میں عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں ، اللہ نذر اور پا کستان کے خلاف بولنے اور حکومت کی رٹ کو چیلنج کر نے والے سن لیں کہ نواب ثناء اللہ زہری اور حکومت پا کستان انہیں کبھی کا میاب نہیں ہونے دیں گے۔تقریب میں کا لعدم تنظیموں کے 21کمانڈروں سمیت 313فراری ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہتھیار ڈالنے والوں میں سے 143کا تعلق بی آر اے ،125کا تعلق بی ایل اے اور 17کا تعلق بی ایل ایف سے تھا قومی دھارے میں شمولیت کر نے والوں میں کل 2کروڑ97لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابق فراری کمانڈروں فضل محمد عرف چائنا اور حبیب شاہ نے کہا کہ وہ 11سال تک دوسروں کی بتائی ہوئی جنگ لڑتے رہے جس میں انہیں کسی بھی صورت سکون میسر نہیں آیا پہلے ہم سرینڈر کر نے سے ڈر رہے تھے لیکن ہم نے دل بڑا کیا اورواپس قومی دھارے میں شامل ہوئے اور اب ہم با عزت شہری طرح زندگی گزار رہے ہیں اور ہم اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی کہتے ہیں کہ وہ نا م نہاد آزادی کی جنگ چھوڑ کر ملک کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے حکومت سے گزارش کی جیلوں میں قید لو گوں کو بھی دوسرا موقع دیا جائے تاکہ وہ ملک کے کارآمد شہری بن سکیں ۔سبی سے نامہ نگار کے مطابقکالعدم بلوچ تنظیم کے فراری کمانڈرمجید ٹالانی سمیت 47افراد کو خوشحال بلوچستان پیکج کے تحت امداری رقم کی تیسری قسط ادا کردی گئی روزگار جان ومال کے تحفظ اور فراری کمانڈرسمیت ہتھیار ڈالنے والوں کے بچوں کو تعلیم ہنر کا سلسلہ بھی جاری ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی کیلئے عہد کرنے کے ساتھ ساتھ بھٹکے ہوئے بھائیوں کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ذمہ داریاں پوری کریں اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بناکر ملک وقوم کی درست سمت میں رہنمائی بھی کریں۔سرزمین پاکستان پر آنچ نہیںآنے دیں گے وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ بھی دیں گے دشمن کی ہر سازش کو محب وطن شہریوں کے ساتھ مل کر ناکام بنانے کا عہد ۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ، آئی جی ایف سبی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم وصوبائی حکومت کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث بلوچستان کا سابق امن بحال ہورہا ہے بلوچستان خوشحالی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور بلوچستان کے کونے کونے سے ناراض بلوچ بھائی قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار اد ا کرتے نظر آرہے ہیں اسی سلسلے میں ہیڈ کوارٹر سبی سکاؤٹس میں کالعدم بلوچ تنظیم سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر زاور ان کے ساتھیوں میں خوشحال و پرامن بلوچستان پیکج کے سلسلے امدادی رقم کی تیسری قسط کی فراہمی کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے صدارت کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کی تھے پروقار تقریب میں سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سردارزاہ میر حیر بیار خان ڈومکی ، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، ونگ کمانڈر ڈیرہ مراد جمالی کرنل ہمایوں اسلم ، ونگ کمانڈ نٹ سبی کرنل وقاص ملک ، میجر حلیم احمد ، میجر جہازیب ، میجر نعمان ، کیپٹن ڈاکٹرنعمان ،سید خادم حسین شاہ ، ڈی آئی جی سبی ملک میر محمد سلیم لہڑی ، ایس ایس پی سبی نجیب اللہ پندرانی ، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نصیر احمد ناصر ، اسسٹنٹ کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ، ڈپٹی کمشنر بولان محمد الیاس ، میر عبدالغفور لہڑی ، میر محمد اسماعیل چھلگیری ، ارباب قادر بخش ایری ، میجر نوید ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی ر ند گروپ کے رہنما حاجی داؤد رند ، رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان میر حبیب الرحمن رند ، سماجی کارکن ڈاکٹرالحاج جمال مری، قاضی رضوان ، ڈاکٹر مشتاق عمرانی ، ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی ،ملک عبدالجبار سیلاچی ، ملک عبدالمجید سیلاچی ، ملک اکبر خان دہپال ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر)کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، ناشاد بلوچ ،پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے صدر محمد طاہر عباس منتظر ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، سینئر صحافی ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ،راجیش کمار ، حاجی سعید الدین طارق ، ارشاد احمد ، کامران احمد ، نیاز احمد نیازی کے علاوہ حساس اداروں کے آفیسران کی بڑی تعداد موجود تھے ، پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مفتی کفایت اللہ نے حاصل کی نعت رسول مقبول ? کی سعادت حاجی ریا ض ندیم نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹر ی کے فرائض تصدیق حسین نے خوبصورت انداز سے سرانجام دئیے خوشحال وپرامن بلوچستان کے حوالے سے پروقار تقریب سے کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ ، سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ، سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ، ملک حاجی قائم الدین دہپال۔ ملک محمد سلیم لہڑی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وسلامتی کا راستہ ہی اصل کامیابی اور ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے ظلم وستم دہشت گردی کا راستہ ناکامی و تباہی کا ہے آپ سب نے امن خوشحالی کا راستہ اپنا کر اپنے بچوں کا مستقبل کو روشن کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بنا ہے اس کی سلامتی خوشحالی ترقی کیلئے ہر قربانی دیں گے سرزمین وطن پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے وطن کو اگر ہمارے خون کی بھی ضرورت پڑی تو اپنے جسم کا آخری قطر ہ بھی بہا دیں گے مقررین نے کہا کہ آج کا دن عہد کرنے کا دن ہے ہتھیار ڈال کر ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کیلئے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو ویلکم پیش کرتے ہیں ہمیں امید ہے کہ جس طرح آپ نے اپنے ملک وقوم کیلئے قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں اسی طرح بھٹکے ہوئے دوستوں ساتھیوں کو بھی قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے مقررین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ آج پہاڑوں پر زندگی تباہ کرنے والے اپنے بچوں کے درمیاں رہ کر باعزت زندگی بسر کررہے پاک افواج ایف سی کی کامیا ب حکمت عملی سے فراری افراد کے بچوں کیلئے شیلٹر اسکولز رہائیشی سہولیات زمینداری سمیت باعزت روزگار کے مواقع دئیے گئے ہیں اب آپ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک وقوم کی خوشحالی وترقی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر فراری کمانڈر مجید تالانی رحمت اللہ نے کہا کہ ہم پاک افواج ایف سی اور حکومت بلوچستان کے مشکور ہیں جس نے ہمیں عزت سے نوازا۔
فراری ہتھیار