رجسٹریشن کیلئے 21 غیرملکی این جی اوز کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت داخلہ نے 21 غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے دی گئی درخواستیں مسترد کر دیں جبکہ 19 درخواستیں تاحال زیرغور ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی این جی اوز کو ملکی قانون کے دائرہ کار میں لایا جائے گا، حساس اداروں کی رپورٹس اور بنائے گئے ضابطہ کار پر پورا نہ اترنے پر 21 غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں اور ان این جی اوز کو پاکستان میںکام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ 19 درخواستوں کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے، کہا گیا ہے کہ بنائے گئے ضابطہ کار کے مطابق اگر 19 این جی اوز چیزیں پورا کریں گی تو پھر انہیں پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائیگی۔
این جی اوز