انسانی اسمگلنگ کے 1153 مقدمات‘ 357 افراد کوگرفتار کیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے 2017 ء میں اب تک انسانی سمگلنگ کے 1153 مقدمات درج کئے ہیں۔ 357 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 17 ہزار مواقع پر انسانی سمگلنگ کی کوششوں کو روکا گیا۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سفری کوائف کی مکمل جانچ پڑتال کی غرض سے چیک کاؤنٹرز بنائے گئے۔ امیگریشن افسران کی تربیت کا انتظام بھی کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے 937 یو آر ایل ایس اور 10 ویب سائٹ بند کی گئیں۔ نفرت انگیز تقاریر پر 1351 مقدمات درج کئے گئے۔ 2525 افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ 70 دکانوں کو بند کیا گیا۔ دہشت گردوں کے مواصلاتی نظام تباہ کرنے کے لئے 98.3 ملین سمز بند کی گئیں۔ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 17 ہزار 616 مقدمات درج کئے گئے۔ 18 ہزار 308 افراد کو شک کی بناء پر حراست میں لیا گیا۔ 7942 آلات قبضے میں لئے گئے۔ مدرسوں کی ریگولیشن کے لئے دو مختلف قسم کے فارم تیار کئے گئے۔ ملک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں کمی آئی۔ 2017 ء میں صرف 2 فرقہ وارانہ حملوں کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
انسانی سمگلنگ