فیصل بینک اورجوبلی لائف انشورنس کمپنی کے مابین معاہدہ
کراچی(کامرس رپورٹر)فیصل بینک اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کے درمیان بینکا تکافل ڈسٹری بیوشن کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ اس معاہدے کے تحت فیصل بینک جوبلی لائف ونڈو تکافل شریعہ کی بنیاد پر قائم تکافل پلینزکواپنے ڈسٹری بیوشن چینل کے ذریعے فروخت کر رہا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین نے کہا کہ فیصل بینک اور جوبلی لائف انشورنس جیسے دو بہترین برانڈز کے درمیان یہ کاروباری اتحاد ہمارے ویلتھ مینجمنٹ پلیٹ فارم سے صارفین کو سب سے زیادہ متنوع مالیاتی سولیوشنز فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔جوبلی لائف انشورنش کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید احمد نے کہا کہ ونڈو تکافل آپریشنز شروع کیے جانے کے بعد سے بینکا تکافل نے گزشتہ دو سالوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اس نے حکمت عملی متعین کرتے ہوئے زیادہ صارفین تک انشورنس کے پھیلاؤ میں معاونت فراہم کی۔