آن لائن اشتہارات نے پاکستان میں جدت اختیار کرلی
کراچی (کامرس رپورٹر) آن لائن اشتہارات نے پاکستان میں جدت اختیار کرلی ہے، پاکستان کے صف اول کے اسٹارکام میڈیا ویسٹ گروپ پہلی بار کوکا کولا کمپنی کیلئے پریمیم پبلشر ہوم پیج ماسٹ ہیڈکیمپین شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی نامور پبلشنگ کمپنیوں نے ایک مشترکہ کیمپین کا آغاز کیا ہے جس سے ماسٹ ہیڈ12مختلف ویب سائٹس سے استعمال کرسکتا ہے، جو 24گھنٹے موبائل اور ڈیسک ٹاپ سے خریداری کر سکتے ہیں۔ اسٹار کام میڈیا ویسٹ نے پاکستان میں ایڈورٹائزنگ کے شعبے میں کئی سنگ میل عبور کئے ہیں۔ اس موقع پر اسٹار کام میڈیا ویسٹ کے چیف ایگزیکٹیو عمر عابدین کا کہنا تھا کہ یہ انڈسٹری میں کوکاکولا اور اسٹار کام میڈیا ویسٹ کے اشتراک سے پہلی مرتبہ ہو رہا ہے ، جس میں بیک وقت 12ویب سائٹس پر دستیاب ہوگا۔جبکہ کوکاکولا کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عباس ارسلان نے کہا کہ برانڈ میں نت نئی جدت سے عوام کی ضروریات کو بخوبی پورا کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹارکام میڈیا ویسٹ گروپ پہلی بار کوکا کولا کمپنی کیلئے پریمیم پبلشر ہوم پیج ماسٹ ہیڈکیمپین شروع کردیا ہے۔