انڈیکس میں 930 پوائنٹس سرمایہ میں54ارب39کروڑ کمی ہفتہ وار رپورٹ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس930.36پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے نتیجہ میں انڈیکس 39080پوائنٹس پرآگیا، سرمایہ میں54ارب39کروڑ35 لاکھ30ہزار102 روپے کی کمی رونما ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں3کروڑ12 لاکھ51 ہزار790حصص کی مندی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں8ارب68کروڑ20لاکھ 65 ہزار918 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہپی ایس ایکس میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں930.36پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس میں618.20پوائنٹس کی مندی رہی۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں217.29پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں1082.53پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں517.12پوائنٹس کی کمی ہوئی ،تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں305.88پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس میں42.19پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میںپیرتا جمعہ مجموعی طور پر1798 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے748کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،965کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور85کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔