فلسطینیوں کو کسی بھی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے ،ناظر عباس تقوی
کراچی(خصوصی رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید نا ظر عبا س تقوی کی زیر صدارت صوبائی دفتر میں زمہ داران اور کارکنان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا فلسطینیوں کو کسی بھی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے امر یکی صدر کی جانب سے مقبو ضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہورہے ہیں تمام مسلم ممالک امریکہ کا سفارتی بائیکاٹ کریں امر یکہ نے پوری دنیا کے امن کو خطرے سے دوچار کردیا ہے اب وقت کا تقاضہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان اس اعلان کے خلاف بھرپور احتجاج ریکاڈر کروائے تا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ پوری دنیا میں زلیل رسوا ہو امریکہ جو عالمی دہشت گرد ہے اُس نے یہ اعلان تعصب،شدت پسندی اور مسلم دشمنی میں کیا ہے مسلم دنیا نہ صرف اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے بلکہ عالمی برادری اور عالمی عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔