بلدیہ کورنگی کا شاہراہوں کو صاف ستھرا اور ٹریفک کی روانی کے لئے اقدامات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ اہم شاہراہوں پر صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حدود میں اہم شاہراہوں پر رش کی اوقات میں ہیوی ٹریفک ،ٹرالے اور واٹرو آئل ٹینکرز کے گزرنے پر پابندی عائد کی جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کامعائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر ضلع کورنگی کے چاروں زونز کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات اور رکاوٹ کے قیام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔