ملک کسی غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا،بشارت مرزا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے کہاہے کہ اپنی روایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ہر حال میںجمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں، جمہوریت کے تسلسل کے لئے قومی قائدین اور محب وطن جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں،موجودہ حالات میں ملک کسی غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا،کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا فائدہ جمہوریت مخالف قوتوں کو پہنچے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی پی کے مرکزی دفترمرزاہائوس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی رہنما ارشدمرزا، غلام صابر، عبدالحمید مغل، علی بہادرخان، عبدالمجید قریشی، عبدالحکیم و دیگر بھی موجود تھے۔