مہاجر اتحاد کے ذریعے دشمن قوتوں کا مقابلہ کرینگے: ڈاکٹر سلیم حیدر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر پارٹی نے کہا ہے کہ مہاجر سندھ کا پاور بیس ہیں اور ان کی حقیقت اور طاقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ بدقسمتی سے آج مہاجروں کی وہ مخالفت کررہے ہیں جن کی اپنی شناخت اسی نام کی وجہ سے بنی ۔ مہاجر نہ پہلے صورتحال سے خوفزدہ تھے اور نہ اب خوفزدہ ہوں گے ۔ مہاجر خود ظلم کا شکار رہے ہیں انہیں مظلوم بناکر پیش کرنے والوں کو شرمندگی اور ندامت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ وہ مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ ہم 35 سالوں سے مہاجر حقوق کے لئے اپنے لوگوں میں بیٹھ کر جدوجہد کررہے ہیں ۔ اب کسی بھی طورپر مہاجروں کو سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔ ہماری خواہش ہے کہ مہاجر آپس میں اختلافی سیاست میں الجھنے کے بجائے باہمی اتحاد کے ذریعے مہاجر دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں جو مہاجروں کو دست
وگریباں کرکے پوری قومیت کو بدنام کرنے کے درپے ہیں۔