بچوں میں ابتدائی تعلیم وتربیت انکی شخصیت کو نکھار تی ہے‘ آزادبن حیدر
کراچی (نیوز رپورٹر) اقراء مانٹیسوری انٹرنیشنل ٹیچرز ٹریننگ سینٹر کے نویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست پروفیسر آزادبن حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچے کی ابتدائی تعلیم ان کی تربیت اور شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہے۔ بچے کو اسلامی اقدار سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے۔ مانٹیسوری ڈائریکٹریس کو بچے کے احساسات کا پورا خیال رکھنا چاہئے۔ اسلام نے تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے۔ آج کا بچہ کل باپ ہوگا اور آج کی بچی کل کی ماں ہوگی۔ یہ خوش آئند ہے کہ حکومت کا شعبہ تعلیم بھی مانٹیسوری سسٹم کورائج کرنے کیلئے پر خلوص کوشش کررہاہے۔