امریکی صدر کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی، سید عقیل انجم قادری
کراچی (خصوصی رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) سندھ کے صدر علامہ سیدعقیل انجم قادری، کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ قاضی احمدنورانی،مفتی محمد بشیر القادری نورانی، علامہ عبدالغفاراویسی نورانی، مفتی نور الہادی نعیمی، مفتی نثارقادری، مفتی عبدالمتین نعیمی، مولاناعثمان غوری، مولاناغلام غوث گولڑوی ودیگر نے کہاہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کے اعلان سے امریکی صدر کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام سے پوری اسلامی دنیا میں اضطراب اور اشتعال کی لہر دوڑ گئی ہے، امریکی صدرنے یہ اقدام اٹھا کرپوری اسلامی دنیا کو چیلنج کیا ہے، اب اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد اور OICکو ٹرمپ کے اس اقدام کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے ، پاکستانی حکومت فوری طور پرامریکی سفیرکوطلب کرکے سخت ترین احتجاج ریکارڈ کرائے۔انہوں نے کہا کہ قبلہء اول بیت المقدس پر صیہونی قبضے کو مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔