ون ویلنگ ‘ ریسنگ کیخلاف دفعہ 144پر سختی سے عملدر آمد کرانے کی ہدایت
کراچی (خصوصی رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوجوان موٹرسائیکل سواروں کی پبلک مقامات ،سڑکوں شاہراہوں ودیگر اسٹریٹس پر ون ویلنگ،اووراسپیڈنگ اور ریسنگ کے حوالے سے عائد کی گئی دفعہ 144پرعملدرآمد کو عین اعلامیے کی روح کے مطابق نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس ضمن میں موصول ہونیوالی شکایات پر فوری کیس کے اندراج اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن کا بھی تمام ایس ایچ اوز کو پابند بنایا جائے ۔انہوں نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ فرائض منصبی کی ذمہ داریوں اور وقتاً فوقتاً دیئے جانیوالے احکامات کی تعمیل میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپروائی یا پس وپیش ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گی اور شکایات پر تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پر عائد کی جائے گی۔