صدر وزیر اعظم اور چیئر مین بیت المال سے فوری مدد کی اپیل
مکرمی! میں 55 سالہ بوڑھی بیمار ہوںٰ. میں ایک ایماندار پولیس آفیسر مرحوم کی ایماندار بیٹی ہوں۔ اپنی محنت سے اپنا اور چار بہنوں دو بن ماں کی بچیوں جو کہ بھانجیاں تھیں انکا پیٹ پال رہی تھی، دن رات پارٹ ٹائم نوکریاں کر کے گزارہ کر رہی تھی ایک بنک میں بطور افسر کام کر رہی تھی۔ میرے والد صاحب اور والدہ محترمہ وفات پا چکے ہیں۔ میں نے ایمانداری اور محنت سے دال روٹی کمائی، بڑی بہن کو کینسر ہو گیا تھا، ان کی بھی دو بیٹیاں میرے سر پر تھیں۔ میاں نوازشریف کے گزشتہ دور میں 5612 ملازمین بینک سے بغیر کسی جرم کے جبری برطرف کر دیئے گئے، نہ پنشن ملی نہ نوکری 13 سال کی نوکری تھی 3 لاکھ بیس ہزار ملے ایک لاکھ قرضہ میں چلا گیا ، ایک لاکھ سے بہن کی شادی کردی۔ ایک لاکھ سے مناری کی دکان بنائی لیکن سرمایہ نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہو گیا۔ 20 سال بے روزگاری میں گزرے۔ انصاف کے لئے بہت دھکے کھائے لیکن کچھ حاصل نہ ہوا مجھ پر بہت بھاری ذمہ داریاں تھیں میں اب مسلسل رزق کی تنگی کی وجہ سے بیمار ہوں۔ کمانے والا کوئی نہیں۔ شادی بھی نہیں کی، میں بھکارن نہیں ہوں۔ہزار ہا بار انکوائریاں ہوتی ہیں لیکن امداد نہیں کی گورنمنٹ نے۔ اب میں بھائی کے ساتھ رہتی ہوں۔ رمضان شریف میں بھی فاقوں سے سحری و افطاری کی، اب میری ہمت جواب دے گئی۔ اب پاکستان کے ہر مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل ہے مجھ پہ کچھ قرضہ ہو گیا ہے میری دوائی خرچہ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ بھانجی کا زیور رکھ کر قرضہ لیا ۔ کوئی اللہ کا نیک بندہ مجھے اس مسلسل عذاب سے نجات دلا دے اور میرے آخرت کے سفر کے لئے امداد کردے۔ مسلسل محنت سے ہڈیاں تھک گئی ہیں مجبور ہو کر اپیل کر رہی ہوں۔ (رخشندہ سحر دختر راجہ شوکت علی راولپنڈی 0312-5472370)