حضرت موسیٰؑ کے اللہ سے کلام کا مقام دریافت کر لیا: مصری ماہر آثار قدیمہ کا دعویٰ
قاہرہ (آئی این پی) مصر کے ایک ماہر آثار قدیمہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اللہ سے کلام کا مقام دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ایک ماہر آثار قدیمہ نے وہ مقام دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں اس کے بقول اللہ تعالیٰ نے پہلی بار حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کیا تھا۔ 'اپنے جوتے اتار دو، تم مقدس مقام پر کھڑے ہو۔ مصری ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالرحیم ریحان نے بتایا مصر کے کوہ سینا میں واقع خانقاہ سینٹ کیتھرین وہ مقام ہے جہاں اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کیا۔ انہوں نے بتایا 'تمام تحقیقی رپورٹس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ وہی مقام ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی تجلی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دکھائی تھی جس کے اثر سے وہ بے ہوش ہوگئے اور کوہ طور جل کر سرمے کی مانند سیاہ ہو گیا۔ اس خانقاہ میں ایک جھاڑی موجود ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ وہ جلنے والی جھاڑی ہے جہاں اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے بات کی۔