آرمی چیف کا دورہ ہیڈ کوارٹرز‘ ملکی سلامتی میں آئی ایس آئی کے کردار کو خراج تحسین

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو ملک کی اندرونی، بیرونی سلامتی کی صورتحال آئی ایس آئی کے قومی سلامتی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کے استحکام میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا ۔ قبل ازیں جب آرمی چیف آئی ایس پی آر کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداءپر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایس آئی قومی سلامتی کے معاملات اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور ملکی سلامتی میں انٹیلی جنس ایجنسی کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف