تیز ترین لفٹ، شنگھائی ٹاور گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل
شنگھائی (آئی این پی) چین میں موجود دنیا کی دوسری بڑی عمارت شنگھائی ٹاورکو تین اہم خصوصیات کی بناء پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق 632میٹر لمبائی کا حامل شنگھائی ٹاور پرکشش ڈیزائن کا حامل ہے تاہم اسے تیز ترین لفٹ کی خصوصیت کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔ لفٹ کے ذریعے صرف55سیکنڈز میں 119ویں منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔