صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے پنجاب اسمبلی کا گھیراو کرنا ہو گا: فراز نون
ملتان (خاتون رپورٹر) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کنوینر رانا محمد فراز نون‘ چیف آرگنائزر سید مہدی الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وسیب کے عوام کے حقوق کے حصول اور صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لئے سروں پر کفن باندھ کر پنجاب اسمبلی اور پارلیمنٹ کا گھیرا¶ کرنا ہو گا۔ مظلوم ومحکوم قوم کو غلامی سے نکالنے کے لئے ہمیں نیلسن منڈیلا کی طرح قربانی دینا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائیکستان آرٹ سوسائٹی کے زیراہتمام ثقافتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر حنیف چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سرائیکستان خطے کے عوام کا حق ہے انہیں اس حق سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا۔ مظہر عباس نے کہا کہ صوبہ کے قیام کے لئے نوجوان رانا محمد فراز نون کے ساتھ ہیں۔ سیمینار سے عامر شہزاد صدیقی‘ سید مطلوب حسین بخاری‘ نوشین خان بلوچ‘ روبینہ خان خاکوانی‘ نور محمد ایڈووکیٹ‘ شازیہ گیلانی‘ صائمہ عامر و دیگر نے خطاب کیا۔