وزیراعلی پنجاب کے پانچ معاونین مقرر
لاہور:وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پانچ معاونین مقرر کرلیے ہیں۔چودھری پرویز الہٰی نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے پانچ سیاسی شخصیات کو معاون مقرر کردیا ہے۔ان میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عامر خان نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون مقرر کیےگئے ہیں۔ زبیر احمد خان اور ایم پی اے امجد پرویز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون اور سابق ایم پی اے چوہدری عارف گوندل کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیاسی معاون مقرر کیا گیا ہے۔