عوام کو محکمہ کی ہر مہم سے بلاامتیاز مستفید کیا جائے:سیکرٹر ی لائیوسٹاک کیپٹن (ر )ثاقب ظفر
سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ عوام کو محکمہ کی ہر مہم سے بلاامتیاز مستفید کیا جائے،صوبہ بھر میں موجود تمام پولٹری فیڈ ملز، لائیوسٹاک فیڈ ملز اور پولٹری فارمزکی رجسٹریشن کے عمل کو شفافیت کے ساتھ فوری مکمل کیا جائیگااوراس حوالے سے محکمہ اپنی پوری استعداد کار کو بڑھاتے ہوئے بہترین نتائج فراہم کرے گا ۔ ۔ انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل(توسیع)کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے فیلڈ فارمیشنز کی وزٹ کے سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل(توسیع)کے دفتر کا دورہ کیا اورمحکمانہ و پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ لی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل(توسیع)ڈاکٹر منصور احمد نے سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر کو فیلڈ سروسز بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے متوقع سیلابی خدشات کے پیش نظر محکمہ کے فلڈ ریسکیو ماڈل کی بھی بریفنگ لی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات جاری کیں کہ لائیوسٹاک فارمرز اور سٹیک ہولڈرز کو محکمہ کی ہر مہم سے بلاامتیاز مستفید کیا جائے۔انہوں نے کہا کہسیکٹر کی بہتری تمام سٹیک ہولڈرز کو پیشہ ورانہ خدمات کی بہتر اور فوری انجام دہی پر منحصر ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی میں جدت اور تیزی لائی جائے۔
محکمہ کے تمام سول ویٹرنری ہسپتالوںاورسول ویٹرنری ڈسپنسریوں پہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ جانوروں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے نیز محکمہ کے تمام ہسپتالوں پر ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔کورونا وائرس کی عالمی وبائی صورت حال کے تناظر میں فیلڈ سروسز کے حوالے سے انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر ) ثاقب ظفرکے دورہ کے موقع پر محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)خالد محمود چوہدری اورایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)ڈاکٹر محمد اقبال،ڈائریکٹر جنرل(پروڈکشن)ڈاکٹر نوید احمد خان نیازی بھی موجود تھے۔