جسم میں دوا کا پتہ لگانے والی سمارٹ واچ تیار
لاس اینجلس(نوائے وقت رپورٹ) اب سمارٹ واچ کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ بدن میں دوا کونسی اور کتنی مقدار میں موجود ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں سیموئیل سکول آف انجینیئرنگ اور سٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ سمارٹ واچ انسانی پسینے میں موجود کئی طرح کے کیمیکل کی شناخت کرکے فوری طور پر دوا کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
اور اس بنیاد پر ہر مریض کو بہتر طور پر اس کے مزاج کے لحاظ سے دوا دی جاسکتی ہے۔سمارٹ واچ سے جسم میں دوا کی مقدار معلوم کرنے کیلئے ورزش کرکے بہت پسینہ بہانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ بہت کم پسینے سے بھی برقی کیمیائی سگنل اخذ کرلیتا ہے۔