ملک امتیاز کی زیر صدارت پی ٹی آئی یوسی 48 کے پارٹی ورکرز کا اجلاس
اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) سیکرٹری رابطہ کمیٹی پی ٹی آئی این اے 54 ملک امتیاز کی زیر صدارت یوسی 48 کے پارٹی ورکرز کا اجلاس مرکزی آفس میں ہوا.جس میں سعید خان،جمال اکبر،خالد عباسی خالد محمود،ایاز خان،محمد خان،لطیف خان ،صاحب ذادہ الیاس،رحمان خان،یحیی خان سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر پارٹی ورکرز نے پارٹی قیادت سے گلے شکوے کئے اور پارٹی قیادت سے توجہ نہ دینے کا شکوہ کیا.ملک امتیاز نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز پارٹی قیمتی اثاثہ ہیں جنھیں کسی بھی وقت بھلایا نہیں جا سکتا۔ملک امتیاز کا کہنا تھا ورکرز کے علاوہ ہم کچھ نہیں.یوسی 48 میں 12 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں.ڈہوک عباسی میں پانی فراہمی کے منصوبہ آخری مراحل میں ہے. یوسی 48 کے آخری گھر میں سہولیات پہنچانے تک عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا.انکا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اسد عمر جیسا لیڈر ہمارا ایم این اے بنا جو حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے.ھم سب نے ملکر چلنا ہے اور علاقہ کے مسائل حل کرنے ہیں.کارکنان کی جانب سے مارکیٹ میں کھانے پینے کی ناقص اشیا کی فروخت اور تجاوزات کی بھرمار کی بھی شکایت کی جس پر ملک امتیاز نے سخت نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی.