عید الاضحی کیلئے اپنے آبائی علاقوں اور گھروں کو جانے کیلئے پردیسیوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کا بڑی تعداد میں رخ کیا تاہم گاڑیوں کی قلت اور کرایوں میں اضافے کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرناپڑا ۔پشاوربس ٹرمینل میں سوات،چکدرہ ،ڈیرہ اسماعیل خان اور صوبے کے دیگر اضلاع کو جانے والے مسافروں کوشدید ذہنی اذیت کا سامنا کرناپڑا جہاں ایک طرف گاڑیوں کی قلت تھی جبکہ دوسری جانب مذکورہ علاقوں کی گاڑی آنے پر لوگوں کی جانب سے گاڑی کی طرف دوڑیں لگانے کے مناظر بھی دیکھے گئے جس میں کئی افراد گر کر زخمی بھی ہوئے اور لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما آئے جبکہ دوسری جانب ٹوڈی کار سروس کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیاگیا جن کا کہنا تھا کہ پشاور سے دوسرے اضلاع کی سواریاں بہت ہیں لیکن واپسی کیلئے سوا ریاں نہیں ملتیں اس لئے کرائے بڑھائے گئے ہیں ۔مسافروں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کوئی بھی مناسب انتظام نہیں کیاگیا ہے اور صرف دعوے کئے جارہے ہیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024