پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور اس مقصد کے لیے لاﺅڈ سپیکر اور پوسٹر چسپاں کرنے پر پابندی عائد کردی ۔اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔کھالیں جمع کرنے کے لیے لاڈ اسپیکر کے استعمال اور شہر کے اندر کھالیں جمع کرنے کے کیمپ لگانے پر بھی پابندی ہوگی ۔تاہم وہ افراد اور تنظیمیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لی ہو۔اعلامیے کے مطابق جو پابندی کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ضابطہ فوجداری دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38