وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کلین کراچی مہم مکمل ہونے تک نہیں رکیں گے۔ انہوں نے این اے 254 یو سی 26 شفیق موڑ کے ایک نالے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرو مہم جاری ہے ، پانچ روزقبل یہ نالہ کچرے سے بھرا ہوا تھا، اب اس کی حالت سب کے سامنے ہے، ہم نے اس کی صفائی کر دی ۔ انہوں نے سندھ گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کام سندھ حکومت نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت اور کلین کراچی مہم کے اعلان کے بعد کیا جا رہا ہے ، سندھ حکومت نے ہمیشہ اوپر اوپر سے کچرا اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نالے کی صفائی اند ر گہرائی تک کر رہے ہیں اور کچرا ساتھ ہی ساتھ اٹھایا بھی جا رہا ہے، سندھ حکومت نالوں کی صفائی کے بعد کچرا نہیں اٹھاتی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38