عشرۂ ذوالحجہ میں تکبیرات
مکرمی! نبی کریمؐ نے ذوالحجہ کے پہلے دس دنون کے اعمال کو باقی دنوں کے اعمال سے افضل قرار دیا ہے۔ عشرۂ ذوالحجہ میں تکبیرات کا اہتمام آپؐ اور صحابہ کرامؓ کی سنت ہے۔ اِس سنت پر ہمارے معاشریمیں عمل نہیں کیا جاتا۔ صحابہ کرامؓ اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے تکبیر و تہلیل کا اہتمام کرتے تھے۔ بعض صحابہ بازاروں میں جا کر آواز بلند تکبیرات کا اہتمام کرتے اور لوگ بھی ان کے ساتھ شامل ہو جاتے۔ امہات المؤمنین بھی تکبیرات کا اہتمام کرتی تھیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس مبارک سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین) (عبداللہ شیخ ایف سی کالج لاہور)